تائیوان،12فروری(ایجنسی) تائیوان میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے آج تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر مختلف مذہبی اجتماع ہوئے، جن میں تمام حلقوں سے تعلق
رکھنے والے سیاستدانوں نے بھی شرکت کی۔ آج جمعے کو اس زلزلے کو سات دن ہو گئے ہیں اور چینی روایات کے مطابق آخری رسومات ادا کرنے کا یہ ایک خصوصی دن ہوتا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر 6.4 شدت کے اس زلزلے میں 90 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ درجنوں ابھی بھی لاپتہ ہیں۔